سی این جی سیکٹر کو درآمدی ایل این جی کے استعمال کی اجازت دیدی: وزیر پٹرولیم
اسلام آباد (این این آئی) آئندہ ماہ قطر سے ایل این جی کی درآمد شروع ہوجائیگی۔ وزارت پٹرولیم کے مطابق پنجاب کے سی این جی سٹیشنز کو یومیہ 125 ملین کیوبک فٹ ایل این جی فراہم کی جائیگی۔ وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے حکام کی مطابق مارچ میں ایل این جی کی درآمد کے بعد یومیہ 125 ملین کیوبک فٹ ایل این جی صوبہ پنجاب کے سی این جی سٹیشنز کیلئے مختص کی جائیگی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر پٹرولیم نے بتایا کہ سی این جی سیکٹر کو کاروبار رواں رکھنے کے لیے درآمدی ایل این جی کے استعمال کی اجاز ت دیدی گئی ہے۔