• news

جعلی ٹیکس ریفنڈ ریفرنس نیب نے اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا

اسلام آباد (آن لائن) قومی احتساب بیورو نے جعلی ٹیکس ریفنڈ ریفرنس کے ایک اشتہاری کو گرفتار کر لیا، نیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین قمرزمان چودھری کی ہدایت پر اشتہاریوں کیخلاف جاری مہم کے دوران ملزم ہمایوں خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جسے جوڈیشل تحویل میں رکھا گیا ہے، ریفرنس کی سماعت کل 9 فروری کو ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن