ٹھٹھہ: مندر سے سونے کے زیورات چوری
ٹھٹھہ (بیورو رپورٹ) مکلی پولیس تھانہ کے قریب ہندوئوں کے تاریخی ماتا سنگھ بھاوانی مندر سے نامعلوم چور گذشتہ رات مندر کی مورتیوں پر پڑے ہوئے سونے کے زیورات جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے، چوری کر کے لے گئے۔ چور جاتے ہوئے پیٹیاں جن میں ہزاروں روپے تھے وہ بھی لے گئے۔ مکلی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔