بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی: شعیب صدیقی
لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف لاہور کے سینئر نائب صدر شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ لاہور تحریک انصاف کا قلعہ بن چکا ہے‘ آنے والے بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی۔ گذشتہ روز اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کو یونین کونسل کی سطح تک منظم کیا جا چکا ہے اور چیئرمین عمران خان کی لاہور آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔