پیپلز پارٹی سندھ میں دہشت گردوں کے خلاف ایکشن سے گریزاں ہے: علامہ عبدالخالق اسدی
لاہور (سپیشل رپورٹر) دہشت گردی کے خلاف موثر حکمت علمی اور جرأتمندانہ اقدامات کی ضرورت ہے، دہشت گردی سے اس وقت نجات مل سکتی ہے جب ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کریں، سانحہ شکار پور سندھ حکومت کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے، پیپلز پارٹی سندھ میں دہشت گردوں کیخلاف ایکشن سے گریزاں ہے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے سانحہ شکار پور پر منعقدہ تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔