• news

نئے آنیوالوں کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والے شوبز دشمن ہیں: نرمل شاہ

لاہور(آئی این پی) گلوکارہ نر مل شاہ نے کہا ہے کہ شوبز میں نئے آنیوالوں کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والے شوبز دشمن ہیں‘ نئے گلوکاروں و اداکاروں کی حوصلہ افزائی نہ کی گئی تو آنیوالے دنوں میں شوبز کا جو حشر ہو گا وہ خطرناک ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں جب بھی کوئی آگے بڑھنے لگتا ہے تو اس کی ٹانگیں کھینچنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے اور اسی وجہ سے آج ہم بہت سے شعبوں میں دنیا سے پیچھے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گلوکاری اور اداکاری کے میدان میں آنیوالوں کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی بجائے ان کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن