فلموں میں کام حاصل کرنا مشکل نہیں:نرما
لاہور(آئی این پی) اداکارہ نرما نے کہا ہے کہ فلموں میں کام حاصل کرنا میرے لئے کوئی مشکل کام نہیں مگر وہی کروں گی جو دل چاہے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں شوبز کی دنیا سے الگ نہیں ہوئی مگر کچھ وجوہات کی وجہ سے آج کل فلموں میں کام نہیں کر رہی اور یہ کہنا کہ میں انڈسٹری سے کٹ ہو چکی ہوں صرف ایک پراپیگنڈا ہے۔