گجر پورہ کے علاقے نظام آباد میں سیوریج کی بندش سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا
لاہور (خبر نگار) گجرپورہ کے علاقے یو سی 17 نظام آباد کی گلی نمبر 6 میں گذشتہ تین دن سے سیوریج بند ہونے سے پوری گلی گندے نالے کا منظر پیش کر رہی ہے۔ علاقہ کے مکینوں نے ایس ڈی او مصری شاہ (واسا) اور مقامی رکن صوبائی اسمبلی چودھری شہباز سے بھی اس مسئلہ کے حل کی درخواست کی مگر سب لاحاصل رہا اور گلی نمبر 6 کا سیوریج تاحال بند ہے۔ گندے پانی کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بڑھ رہا ہے۔ اہل محلہ نے وزیراعلیٰ پنجاب اور علاقے کے رکن قومی اسمبلی پرویز ملک سے مسئلے کا نوٹس لینے اور اسے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی اپیل کی ہے۔