پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی ہونے کے باوجود مہنگائی کم نہیں ہو رہی: اکرام اللہ خان کاکڑ
لاہور (پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی صوبائی کونسل کے ممبر‘ سینئر نائب صدر پی پی 146 لاہور اور سابقہ جنرل کونسلر یو سی 48 مغلپورہ اکرام اللہ خان کاکڑ‘ ملک محمد شریف‘ شیخ آصف رفیق‘ محمد خالد رانا‘ شیخ زاہد منیر‘ شیخ مانی‘ تابندہ کاکڑ‘ قاضی ساجد محمود‘ عبدالحمید خان کاکڑ اور شیخ عادل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پٹرولیم کی قیمتوں میں انتہائی کمی کر دی ہے۔ اس کے برعکس روزمرہ کی ضروریات زندگی میں کوئی خاطر خواہ کمی واقع نہیں ہوئی۔ حکومت اس مسئلہ پر خصوصی توجہ دے کر دوسری اشیاء کی قیمتوں کو بھی کم کرے۔