الخدمت فائونڈیشن کے زیراہتمام معذور افراد میں وہیل چیئرز کی تقسیم
لاہور (سپیشل رپورٹر) الخدمت فائونڈیشن نے نذیر حبیب سوسائٹی کے تعاون سے لاہور کے 10 معذور خواتین حضرات میں وہیل چیئرز فراہم کر دیں۔ الخدمت فائونڈیشن کے مرکزی صدر محمد عبدالشکور نے مستحق معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ وہیل چیئر فراہم کرنے کا مقصد معذور افراد کو زندگی میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں کئی افراد وسائل نہ ہونے سے وہیل چیئرز خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے اور معذوری کے باعث معاشرے سے کٹ جاتے ہیں جس سے اُن کے رویوں پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔