• news

پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن 10 فروری کو مطالبات کے حق میں ریلی نکالے گی

لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن نے مطالبات کی منظوری کے لیے 10 فروری کو پنجاب اسمبلی تک احتجاجی ریلی کی کال دے دی۔ اس دن ماسوائے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے ہسپتالوں میں باقی تمام کاموں کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔ اس حوالے سے سروسز ہسپتال میں پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے صوبائی چیئرمین یوسف بلا کی سربراہی میں ایک اجلاس ہوا جس میں جاوید چوہان، رحمت سندھو، چوہدری وسیم اور رانا عرفان سمیت دیگر نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن