عراق میں فائرنگ کا غلط دعویٰ، این بی سی اینکر برائن ولیمز عارضی طور پر پروگرام سے علیحدہ
واشنگٹن (بی بی سی) امریکہ کے مشہور نیوز اینکرز میں شمار ہونے والے این بی سی کے برائن ولیمز نے عراق میں خود پر ہونے والی فائرنگ کے غلط دعوے پر اپنے کام سے عارضی طور پر علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل بدھ کو انہوں نے اپنے ناظرین سے اس کے متعلق معافی مانگی تھی۔ ولیمز نے کہا ہے اس قدر خبروں کا حصہ ہونا ان کے لیے ’بظاہر تکلیف‘ دہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا جب تک ان کے دعوے کے بارے میں جانچ جاری ہے وہ کئی دنوں تک اپنا رات کا شو پیش نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا ’واپسی پر میں اپنے پورے کیریئر کے دوران اپنے ناظرین کا اعتماد حاصل کرنے کی اپنی کوشش کو جاری رکھوں گا۔ میڈیا کے تجزیہ کاروں نے ولیمز کے فیصلے کو سراہا ہے۔
برائن / علیحدہ