ایمرجنسی میں سکیورٹی اداروں کو اطلاع کیلئے سکول پرنسپلز، اساتذہ کو 1000 خصوصی سمز فراہم
لاہور (سٹاف رپورٹر) سکولوں میں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں سکیورٹی اداروںکو بروقت اطلاع دینے کےلئے سکولوں کے پرنسپلز اور سینئر ٹیچرز کو ایک ہزار کے قریب خصوصی سمز فراہم کی گئی ہیں جس میں مخصوص نمبر ملانے پر پولیس، اینٹی دہشت گردی فورس و دیگر سکیورٹی ادارے چند منٹ میں پہنچ جائیں گے۔ لاہور کے ٹیچروں اور پرنسپلز کو مجموعی طور پر 6 ہزار سے زائد خصوصی سمیں دی جائیں گی۔ ایمرجنسی کی صورت میں نمبر *55# ملانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ابتدائی طور پر صوبائی دارالحکومت کے سکولوں کے ٹیچرز اور پرنسپلز کو خصوصی سمیں دی گئیں جو آئندہ چند دنوں میں پنجاب کے دیگر اضلاع کے ٹیچرز اور پرنسپلز کو دی جائیں گی۔