• news

رحمن ملک کا گورنر، وزیراعلیٰ سندھ کو فون سینٹ الیکشن، سیاسی صورتحال پر گفتگو عشرت العباد، قائم علی شاہ کا بھی ٹیلی فونک رابطہ

کراچی (این این آئی + آن لائن) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر عبدالرحمن ملک نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو ٹیلی فون کرکے سیاسی صورت حال پر بات چیت کی۔ اطلاعات کے مطابق عبدالرحمن ملک نے دونوں رہنماﺅں سے سینٹ الیکشن پر گفتگو کی۔ قبل ازیں آن لائن کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات گئے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ سے فون پر رابطہ کرکے ملکی سیاسی صورتحال سمیت سندھ خصوصاً کراچی میں امن و امان کے قیام سے متعلق بات چیت کی۔
رحمن ملک

ای پیپر-دی نیشن