• news

تحریک انصاف میری ثالثی پر رضامند ہو گئی، آج اسحقٰ ڈار سے ملوں گا: خورشید شاہ

سکھر (آن لائن) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید احمد شاہ نے کہا ہے تحریک انصاف بھی ان کی ثالثی کی پیشکش پر رضا مند ہو گئی ہے اس لئے اس حوالے سے آج اسحاق ڈار سے بات کروں گا اور پھر ہمارے دو سینئر رہنما جو قانوں دان بھی ہیں ان کے درمیان بیٹھ کر بیچ کا راستہ نکالیں گے اور پھر چیزیں پارلیمنٹ میں آئیں گی، دونوں جماعتیں پیپلز پارٹی کے کردار سے مطمئن ہیں، چاہتے ہیں کہ عمران خان واپس پارلیمنٹ میں آئیں اور پارلیمنٹ میں معاملات پر بات ہو۔ سکھر کے پبلک سکول میں اساتذہ کی خدمات کے اعتراف میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کی مزید تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا نجکاری کے خلاف ہیں اور نہیں چا ہتے کسی کی منشا پوری ہو اور پھر ملک میں بائیس خاندان پیدا ہوں ہم مزدوروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں اتحاد اور سندھ حکومت میں ایم کیو ایم کی واپسی کے حوالے سے سوالات کے جواب میں ان کا کہنا تھا مجھے اس بارے میں کچھ معلوم نہیں اور نہ مجھے اس بارے میں اعتماد میں لیا گیا ہے جب وہ واپس آجائیں گے تو پارٹی سے پوچھوں گا کیسے آئے پھر کچھ کہوں گا اچھا ہوا یا بر ا، ان کا کہنا تھا جب ایم کیو ایم والے روٹھ جاتے ہیں تو میں اس کو سنجیدگی سے نہیں لیتا اور میں کہتا ہوں وہ واپس آجائیں گے کبھی ان پر تنقید نہیں کی کیونکہ آنا جانا چلتا رہتا ہے۔ انہوں نے کہا ماضی میں بھی پیپلز پارٹی کے خلاف اتحاد بنتے رہے جنرل مشرف کی قیادت میں بننے والا اتحاد ریت کی دیوار ثابت ہوگا۔ سینٹ انتخابات میں کامیابی کے لئے سیاسی جماعتوں سے رابطے جاری ہیں سیاست میں کوئی فیصلہ حتمی نہیں ہوتا تمام دروازے کھلے رکھنے پڑتے ہیں۔
خورشید شاہ

ای پیپر-دی نیشن