وفاقی حکومت کا جلد نیا مالیاتی کمشن تشکیل دینے کا فیصلہ
اسلام آباد(آن لائن) قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کی معیاد ختم ہونے سے قبل ہی وفاقی حکومت نیا این ایف سی ایوارڈ تشکیل دے گی جبکہ میعاد ختم ہونے میں پانچ ماہ کا عرصہ باقی رہ گیا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار اس حوالے سے اپریل کے پہلے ہفتے میں ہوم ورک مکمل کرکے صوبوں سے بات کریں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت پر نئے این ایف سی ایوارڈ کی تشکیل کیلئے صوبوں کا دباﺅ بڑھ رہا ہے مگر اسحق ڈار کی مصروفیات اور بعض صوبوں کی جانب سے معاملات نامکمل ہونے کی وجہ سے اس حوالے سے کام مکمل نہیں ہوپارہا۔ امکان ہی اس بارے اپریل میں کام مکمل کرلیا جائے گا۔
مالیاتی کمشن