• news

راولپنڈی ڈویژن میں 2855 ایکڑ سرکاری اراضی پر قبضے

لاہور (میاں علی افضل سے) راولپنڈی ڈویژن کے اضلاع چکوال، جہلم، اٹک اور راولپنڈی میں مجموعی 6 لاکھ 49 ہزار 230 ایکڑ سرکاری زمین میں سے 2 ہزار 855 ایکڑ سرکاری زمین پر قبضوں کا انکشاف ہوا ہے۔ 3 لاکھ 60 ہزار 883 ایکڑ زمین مختلف سرکاری محکموں کے پاس ہے۔ چکوال میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 42 ہزار 530 ایکڑ سرکاری زمین سے 975 ایکڑ پر مختلف افراد کا قبضہ ہے۔ 1 لاکھ 37 ہزار 245 ایکڑ سرکاری زمین مختلف محکموں کے پاس ہے، 62 ایکڑ زمین مختلف افراد کے پاس لیز پر ہے۔ 4 ہزار 2 سو 48 ایکڑ سرکاری زمین خالی پڑی ہے 3 ہزار 438 ایکڑ زمین بنجر پڑی ہے۔ جہلم میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 85 ہزار 574 ایکڑ 1 کنال 3 مرلے سرکاری زمین میں سے 1 لاکھ 9 ہزار 579 ایکڑ 1 کنال 12 مرلہ زمین مختلف سرکاری محکموں کے پاس ہے۔ 2 لاکھ 75 ہزار 994 ایکڑ 7 کنال 11 مرلہ سرکاری زمین خالی پڑی ہے۔ اٹک میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 20 ہزار 158 ایکڑ 6 کنال 19 مرلہ سرکاری زمین میں سے ایک لاکھ 13 ہزار 867 ایکڑ 4 کنال 14 مرلہ زمین مختلف سرکاری محکموں کے پاس ہے۔ 38 ایکڑ 13 مرلہ سرکاری زمین پر مختلف ترقیاتی کام جاری ہیں۔ 5 ہزار 303 ایکڑ 6 کنال 1 مرلہ سرکاری زمین مختلف افراد کے پاس لیز پر ہے۔ 913 ایکڑ 6 کنال 7 مرلہ زمین پر مختلف افراد کا قبضہ ہے۔ 4 ایکڑ 7 کنال 11 مرلہ سرکاری زمین خالی پڑی ہے۔ راولپنڈی میں مجموعی طور پر 967 ایکڑ 2 کنال 5 مرلہ سرکاری زمین میں سے 191 ایکڑ 5 کنال 10 مرلہ سرکاری زمین مختلف سرکاری محکموں کے پاس ہے۔ 28 ایکڑ 2 کنال 18 مرلہ سرکاری زمین پر ترقیاتی کام جاری ہیںجبکہ سینکڑوں ایکڑ زمین پر مختلف افراد کا قبضہ ہے۔
سرکاری اراضی/ قبضہ

ای پیپر-دی نیشن