بھارت : ذہنی معذور نیپالی خاتون اجتماعی زیادتی کے بعد قتل‘ اعضاءکاٹ کر نعش دفنا دی
نئی دہلی (اے ایف پی) شمالی بھارت میں ذہنی معذور نیپالی خاتون کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کرکے اعضا کاٹ کر ایک کھیت میں دفن کردیا گیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ روہتک ششناک آنند نے مقامی این ڈی ٹی وی کوبتایا 28 سالہ خاتون یکم فروری کو ریاست ہریانہ کے شہر روہتک میں لاپتہ ہوگئی تھی۔ وہ علاج کرانے کیلئے اپنی بہن کے ہاں رہائش پذیر تھی۔ پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق اعضا پر پتھر، بلیڈز اور چھڑیاں ماری گئیں، ملزم کو جلد پکڑ لیں گے۔ مقتولہ کیلئے شمعیں روشن کی گئیں اور اسکی بہن نے بتایا پولیس کیس سے جان چھڑانا چاہتی ہے اسلئے تفتیش نہیں ہورہی ہے۔
بھارت/ خاتون قتل