قصور: پولیس مقابلہ، سنگین وارداتوں میں مطلوب 2 ڈاکو ہلاک،ایک فرار
قصور (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) پولیس مقابلہ میں سنگین وارداتوں میں مطلوب 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ ڈی پی او قصور رائے بابر سعید نے بتایا سنگین وارداتوں میں مطلو ب 13 لا کھ روپے سر کی قیمت والا اشتہاری وزیر عرف نکی ساتھی اشتہاری ڈاکو اکرم عرف اکری کے ہمراہ منڈی عثمانوالا کے نواح دھیر جیکے پل کے قریب دوران پولیس مقابلہ میں ہلا ک ہو گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے کلاشنکوف، پمپ ایکشن اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ ڈی پی او قصور رائے بابر سعید نے تفصیلات بتاتے کہا گزشتہ روز میاں غلام فرید انسپکٹر CIA قصور کو مخبر خاص نے اطلاع دی نکی جو اپنے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ خلجی جاگیر علاقہ تھانہ منڈی عثمانوالا میں موجود ہے جس نے علی الصبح ساتھیوں کے ہمراہ خلجی جاگیر سے منڈی احمد آباد بسواری موٹر سائیکل جانا ہے۔ غلام فرید انسپکٹر، طارق محمود ایس ایچ او طارق بشیر چیمہ ایس ایچ او منڈی عثمانوالا ہمراہ دیگر ملازمین پر مشتمل پارٹی تشکیل پر ناکہ بندی کی تو علی الصبح ایک موٹر سائیکل پر تین افراد دکھائی دئیے جنہوں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کرپولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کا سلسلہ ایک گھنٹہ کے بعد جب رکا تو پولیس پارٹی نے دیکھا تو دو ملزمان مردہ حالت میں پڑے تھے۔ دونوں 39 قتل معہ ڈکیتی، رابری اور راہزنی کی سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے جبکہ ایک نامعلوم ملزم اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگ گیا۔ ڈی پی او قصور نے مزید بتایا دونوں اشتہاری ڈکیتی، پولیس مقابلہ، اقدام قتل وغیرہ کی سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے اور حکومت پنجاب نے ملزم وزیر عرف نکی کی 13لاکھ روپے ہیڈ منی مقرر کر رکھی تھی۔ عوام نے پولیس کی اعلیٰ کارکردگی پر پولیس زندہ آباد کے نعرے لگائے۔
مقابلہ