• news

منشیات سمگلنگ الزام، بارہمولہ سے 3افراد گرفتار، بس سروس بھی معطل

سرینگر/ مظفر آباد (کے پی آئی + نوائے وقت رپورٹ) مقبوضہ کشمےر پولےس نے منشےات سمگلنگ کے الزام مےں آزاد کشمےر کے ٹرک ڈرائےور عنایت حسین شاہ کے علاوہ مزید2افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لےا ہے جبکہ 3مقامی شہرےوں کو گرفتار کر لےا گےا ہے ۔پولےس حکام کے مطابق بارہمولہ میں چھاپوں کے دوران 3 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ادھرآزاد کشمیر میں تجارت کے متعلقہ حکام نے تب تک کسی بھی ڈرائیور یا گاڑی کو واپس نہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے، جب تک اوڑی میں روکے گئے ڈرائیوروں اور گاڑیوں کو مظفر آباد روانہ نہیں کیا جاتا۔پاکستانی حکام کا کہنا ہے بھارت کی طرف سے منشیات برآمد ہونے کے بارے میں ٹھوس ثبوت و شواہد موصول ہونے تک کسی بھی گاڑی کو واپس جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ٹریڈ اینڈ ٹریول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈئیرریٹائرڈامتیاز احمد نے بتایا صورتحال سے وزارت خارجہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے اور وزارت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اگلا قدم اٹھایا جائے گا۔نوائے وقت رپورٹ کے مطابق آزاد اور مقبوضہ کشمیر کے درمیان بس سروس بھی غیر معینہ مدت کے لئے بند کردی گئی۔ لائن آف کنٹرول کے چکوٹھی سیکٹر سے ہونے والے انٹرا کشمیر ٹریڈ تیسرے روز بھی بحال نہ ہوسکی۔ ٹریڈ اینڈ ٹریول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر (ر) امتیاز کا کہنا ہے کہ ٹرک سروس بند ہونے کے بعد حالات معمول کے مطابق نہیں اسلئے مظفر آباد اور سرینگر بس سروس غیر معینہ مدت تک بند کردی گئی ہے۔ آج بھارتی حکام سے ملاقات کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔ آزاد کشمیر حکام نے مقبوضہ کشمیر سے آنیوالے تازہ پھل خراب ہونے کے خدشے کے پیش نظر راولپنڈی روانہ کئے تو مری کے علاقے میں پاکستانی ٹرک مالکان اوران کے ساتھیوںنے قافلے کو روک لیا۔ ان کا کہنا ہے جب تک مقبوضہ کشمیر میں ضبط کئے گئے ٹرک واپس نہیں آتے قافلے کو جانے نہیں دیں گے۔
بس سروس/ معطل

ای پیپر-دی نیشن