• news

عراق میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی مداخلت غلط فیصلہ تھا: کوفی عنان

میونخ (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل کوفی عنان نے کہا ہے کہ عراق میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی مداخلت غلط فیصلہ تھا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کوفی عنان کا کہنا تھا کہ یہ غلط فیصلہ داعش گروہ کے قیام میں معاون ثابت ہوا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میونخ سیکورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں میں نے اس اقدام کے خلاف رائے دی تھی اور میرے خدشات بالکل صحیح ثابت ہوئے اور عراق میں بیرونی مداخلت سے کشیدگی میں اضافہ ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن