چیئرمین سینٹ نیئر بخاری فلپائن، انڈونیشیا اور ملائیشیا کے چھ روزہ دورے پر چلے گئے
اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین سینٹ اور ایشین پارلیمانی اسمبلی کے صدر نیئر حسین بخاری گزشتہ روز فلپا ئن، انڈونیشیا اور ملائیشیا کے چھ روزہ دورے پر اسلام آباد سے فلپائن روانہ ہو گئے۔ چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری کے ہمراہ سینیٹر مشاہد حسین سید، سینیٹر جہانگیر بدر اور سینیٹر سیف اللہ مگسی پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔