• news

الطاف حسین اخلاقی حدود پامال کر رہے ہیں، خواتین کیلئے جو زبان استعمال کی اس پر معافی مانگیں: منزہ حسن

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) صدر تحریک انصاف خواتین ونگ منزہ حسن نے کہا ہے کہ الطاف حسین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ انہوں نے ملکہ برطانیہ سے وفاداری کا حلف اٹھایا ہے۔ الطاف حسین نے خواتین کیلئے جو زبان استعمال کی اس پر وہ معافی مانگیں۔ الطاف حسین اخلاقی حدود پامال کر رہے ہیں۔ ملک بھر کی خواتین تحریک انصاف کے ساتھ ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن