• news

تین نجی ائرلائنز کا باچا خان ائر پورٹ سے دوبارہ فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ

پشاور(این این آئی) تین انٹرنیشنل نجی ائرلائنز نے باچا خان ائر پورٹ سے دوبارہ فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق باچا خان ائر پورٹ سے پہلی انٹرنیشنل پرواز ائرعریبیہ پشاور سے شارجہ کیلئے جائیگی۔ امارات ائرلائن کی پہلی پرواز 17 فروری کو پشاور سے دبئی جائیگی۔ اتحاد ائرلائن کی پہلی پرواز یکم مارچ کو پشاور سے ابو ظہبی جائے گی۔ باچاخان ائر پورٹ سے انٹر نیشنل پروازوں کا سلسلہ 16 دسمبر کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند کر دیا گیا۔ اس حوالے سے ائیر پورٹ کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن