• news

اسلام آباد پولیس خاتون سے زیادتی کرنے والے پولیس افسر کو بچانے کیلئے سرگرم، بیوہ کی چیف جسٹس، نثار سے سزا کی اپیل

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلا م آباد پولیس خاتون سے زیادتی کرنے والے پولیس افسر کو بچانے کے لیے سرگرم ہوگئی۔ انسپکٹر سی آئی اے کے خلاف ایک ہفتہ قبل مقدمہ درج ہوا پولیس تاحال گرفتار نہیں کرسکی ۔ جی الیون کی رہائشی بیوہ خاتون رخسانہ بی بی نے چیف جسٹس اور وزیر داخلہ چوہدری نثار سے اپیل کی ہے اسلام آباد پولیس میں تعینات انسپکٹر حیدر علی نے ان کی بھانجی سے زیادتی کی۔ اب پولیس اس آفیسر کو بچانے کے لیے ان پر دباؤ ڈال رہی ہے اور ملزم کو گرفتار کرنے سے انکاری ہے۔ متاثرہ خاتون نے کہا قانون کی وردی میں بھیڑیوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن