پنوں عاقل: پولیس مقابلے میں 4ڈاکو ہلاک، علاقے میں خوف وہراس
پنوں عاقل(این این آئی) پنوں عاقل میں پولیس مقابلے کے دوران چار ڈاکو مارے گئے۔ پولیس نے کارروائی مکمل کرنے کے بعد ڈاکوئوں کی نعشوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق پنوں عاقل کے علا قے کوٹ بلا کے قریب چار مسلح ڈاکو مسافر بس میں گھس کر شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو ڈاکوئوں نے دیکھتے ہی فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے چاروں ڈاکوموقع پر ہی مارے گئے۔ پولیس نے ڈاکوئوںکی نعشوں کوقبصے میں لے کر اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔