الجزیرہ کے صحافیوں کے مقدمے کی دوبارہ سماعت 12فروری کو ہو گی
قاہرہ (بی بی سی) عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مصر میں تاحال قید الجزیرہ چینل کے دو صحافیوں کے مقدمے کی دوبارہ سماعت 12 فروری کو ہو گی۔گزشتہ سال جون میں محمد فہمی اور باہر محمد کو سات اور دس سال کی قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ایک عدالت نے گذشتہ ماہ مقدمے کی دوبارہ سماعت کا علان کیا تھا۔ فہمی، باہر اور ان کے ساتھی پیٹر گریسٹا جو الجزیرہ کے تین صحافی تھے کو دسمبر 2013 میں گرفتار کر کے ان پر جھوٹی خبریں پھیلانے اور کالعدم تنظیم اخوان المسلمین کی مدد کرنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔