• news

حوثی باغیوں نے یمن میں سیاسی حل کی کوششوں کو ناکام بنادیا: خلیج تعاون کونسل

کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے) خلیج تعاون کونسل نے یمن کے دارالحکومت میں شیعہ حوثی باغیوں کی جانب سے اقتدارپر قبضے کی شدید مذمت کرتے ہوئے الزام عائد کیاہے کہ انہوں نے ایک اہم عرب ملک میں پیداہونے والے سیاسی بحران کے پُرامن سیاسی حل کی کوشش کو ناکامی سے دوچارکیا ہے۔ عربی چینل العربیہ کے مطابق تنظیم نے یمنی پارلیمنٹ کی تحلیل سے متعلق دستوری اعلان کو امن عمل کے لئے انتہائی نقصان دہ قراردیتے ہوئے کہا کہ ’’بغاوت ‘‘ سے ملک ’’اندھیری سرنگ‘‘بن جائے گا۔جی سی سی کے ترجمان کے مطابق یمن میں سکیورٹی صورتحال کا علاقے کے حالات پر براہ راست اثراندازہونے کا اندیشہ ہے اس لئے وہ اپنے مفادات کے لئے ہر قدم اٹھائے گی۔ خلیجی ممالک نے بین الاقوامی برادری پربھی زور دیا کہ وہ بحران کے حل کے لئے کوشیش تیز کریں اوراقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل سے کہاگیاہے کہ وہ متعلقہ قراردادوں کے نفاذمیں اپنا کردار اداکرے۔

ای پیپر-دی نیشن