سکیورٹی خدشات : نائیجیریا میں صدارتی انتخاب ملتوی‘28 مارچ کو ہونگے
ابوجا (نیٹ نیوز) نائیجیریا میں صدارتی الیکشن سکیورٹی خدشات کے پیش نظر چھ ہفتوں کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ نائیجیریا میں صدارتی انتخاب 14 فروری کو ہونا تھا۔ تاہم الیکشن کمشن حکام کے اجلاس میں الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ صدارتی انتخاب کی نئی تاریخ 28 مارچ مقرر کی گئی ہے۔ کمشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ فوج شمال مشرقی علاقوں میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام سے جنگ میں مصروف ہے۔ اس لئے الیکشن کے دوران سکیورٹی فراہم نہیں کر سکے گی۔