• news

بچپن سے تعلق جڑا ہے، عمران سے احترام کا رشتہ ہمیشہ رہیگا: ایاز صادق

اسلام آباد (ایجنسیاں) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ عمران کو ہاکی غلطی سے لگی تھی لیکن ان سے تعلق کبھی نہیں ٹوٹے گا جمہوریت کے فروغ کے لئے پارلیمان کا کردار اہم ہے۔ پارلیمانی کورس میں طلبا کو یہ بتایا جائے گا کہ پاکستان لوگوں کی آزاد مرضی سے وجود میں آیا اور اسی طریقہ سے ہی پاکستان کو متحد اور طاقتور بنایا جا سکتا ہے۔ آزادی کوئی لائسنس نہیں آزادی کا مطلب کسی کی بے عزتی کرنا نہیں، کوئی زبردستی دوسروں پر اپنی رائے مسلط نہیں کر سکتا، آزادی کا مطلب دوسرے مذاہب کا احترام کرنا ہے۔ عمران کے ساتھ عزت کا تعلق ہے اور یہ رشتہ ان سے برقرار رکھوں گا کبھی صاحب کے سوا کچھ نہیں کہوں گا کبھی تنقید نہیں کروں گا۔ ان کا بچپن سے تعلق جڑا رہے گا اور ایک دوسرے کو یاد کرتے رہیں گے۔ وہ مجھے یاد آتے رہیں گے اور میں انہیں اگلے جہان جانے تک یاد آتا رہوں گے۔ سب کے لئے یہ ہمارے اپنے سٹاف کے لئے ارکان اسمبلی کے لیے ہے میرے لیے بھی سیکھنے کی بہت گنجائش ہے، ہم کوئی عقل کل نہیں ہوتے، وقت کے ساتھ ہم سیکھیں گے اور اپنے آپ کو بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔ تیسری اور چوتھی جماعت کے طلبا کو کتنی ہاکی کھیلنی آتی ہے، میری ہاکی عمران خان کو لگی تھی اور معمولی سا خون آیا تھا، ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم نے تحریک انصاف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور عمران خان ایم کیو ایم کی اس تنقید کا جواب ضرور دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن