شجاعت نے سینٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے، تعاون کیلئے زرداری سے رابطہ کیا : ذرائع
لاہور (خصوصی رپورٹر) (ق) لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین نے سینٹ کا الیکشن لڑنے کا مصمم ارادہ کر لیا ہے۔ ان کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے سینٹ کے لئے نہ صرف کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے ہیں بلکہ پیپلزپارٹی کا تعاون حاصل کرنے کے لئے انہوں نے آصف علی زرداری سے رابطہ بھی کر لیا ہے۔