• news

مدارس کو فنڈنگ پاکستان کی اجازت سے ہوتی ہے: سعودی عرب

اسلام آباد (بی بی سی) پاکستان میں سعودی سفارتخانے نے تحریری بیان میں کہا ہے کہ میڈیا کے ایک حصے کی جانب سے غلط تاثر دیا جا رہا ہے کہ سعودی حکومت انتہاپسندانہ نظریات کے حامل مذہبی مدارس کو معاشی مدد فراہم کرتی ہے۔ جب بھی کسی مدرسے، مسجد یا خیراتی ادارے کی جانب سے سعودی عرب سے معاشی معاونت مانگی جاتی ہے تو سفارتخانہ درخواست گذار کی جانچ کیلئے اس معاملے کو وزارتِ خارجہ کے ذریعے حکومتِ پاکستان تک پہنچاتا ہے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے سفارخانے کو تحریری طور پر آگاہ کیے جانیکی صورت میں کہ معاشی امداد عوام کی فلاح کیلئے ہے۔ درخواست گذار کو امداد دے دی جاتی ہے۔ امداد ہمیشہ فرقہ ورانہ لحاظ سے بالاتر ہوتی ہے۔ بیان میں یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ سعودی حکومت دہشت گردی کے تدارک کے لیے پاکستانی حکومت کے ساتھ قریبی تعاون کر رہی ہے اور وہ انسانی ہمدردی اور فلاح کے لیے دی جانے والی امداد کے حوالے سے بہت محتاط ہوتی ہے کہ یہ انتھاپسندانہ عناصر کے ہاتھوں میں نہ چلی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن