کرکٹ ورلڈکپ کی افتتاحی تقریبات 12 فروری کو ہوں گی
میلبورن/کرائسٹ چرچ (آئی اےن پی)آئی سی سی 2015 کرکٹ ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریبات کا انعقا12 فروری کو کیا جائے گا۔میلبورن اور کرائسٹ چرچ دو افتتاحی تقریبات کی میزبانی کریں گے۔جس میں شائقین کا داخلہ مفت ہوگا۔عالمی میلے کی افتتاحی رنگا رنگ تقریبات مشترکہ طور پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں 12 فروری کو منعقد ہوں گی جبکہ عالمی کپ کا با ضابطہ طور پر آغاز 14 فروری سے ہو گا اور 14 ٹیمیں ایکشن میں نظر آئینگی۔ دفاعی چیمپئن بھارت ٹائٹل کا دفاع کرے گا۔