• news

چالیسویں قومی سنوکر چیمپئن شپ پنجاب کے حمزہ اکبر نے جیت لی‘ اسلام آباد کے شہرام کی دوسری پوزیشن

کراچی (سپورٹس رپورٹر)40 وےں نےشنل سنوکر چےمپئن شپ کا ٹائٹل نمبر چار سیڈ پنجاب کے حمزہ اکبر نے جیت لیا۔ فائنل میں حمزہ نے شہرام چنگیزی کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی۔مقامی ہوٹل میں فائنل اسلام آباد کے شےرام چنگےزی اور پنجاب کے حمزہ اکبر کے درمیان ہوا۔ فائنل میں حمزہ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 8-4 جیت حاصل کی۔حمزہ اکبر نے ابتدائی دو فرےمز جےت کر ہی اپنی برتری ثابت کر دی۔ جس کے بعد حرےف کےوسٹ شہرام مےچ مےں واپس نہےں آسکے۔نئے چےمپئن حمزہ اکبر نے شاندار سنوکر اور پاٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے سے زےادہ تجربہ کار کےوسٹ کو با آسانی زےرکر لےا ۔انہوں نے بےسٹ آف 15فرےمز کے فائنل مےں 56،58اور57کے برےک بھی کھےلے۔ انہےں80ہزار جبکہ رنر اپ شہرام چنگےزی کو50ہزار روپے کا کےش پرائز دےا گےا۔سےمی فائنلسٹ کےوسٹس کو20ہزار فی کس،کوارٹر فائنلسٹ کو10ہزار اور پری کوارٹر مےں رسائی ےقےنی بنانے والے کےوسٹس کو 4 ہزار روپے دئےے گئے۔اےونٹ مےں 131کا برےک کھےلنے والے کےوسٹس محمد سجاد اور سلطان محمد کوخصوصی انعام دےا گےا ۔فائنل کے موقع پر کمشنر کراچی شعےب صدےقی مہمان خصوصی تھے جنہوں نے انعامات تقسےم کئے جبکہ اس موقع پر سکواش لےجنڈ جہانگےر خان ،پی بی اےس اے کے صدر عالم گےر شےخ ،جوبلی انشورنس کے طاہراحمد، منور شےخ،عارف طاہر بھائی ،شعیب کپاڈیہ اور میڈیا منیجر نوید کپاڈیہ بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن