ناصر جمشید اور راحت علی کی کرکٹ کٹس ہنگامی طور پر تیار
سیالکوٹ( آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم میں ناصر جمشید اور راحت علی کی ہنگامی شمولیت کے بعد دونوں کھلاڑیوں کے یونیفارم اور کرکٹ کٹس سیالکوٹ میں آج تیار کی گئیں ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سکواڈ میں تبدیلی کے بعد بیٹسمین ناصر جمشید کو محمد حفیظ اور بولر راحت علی کو جنید خان کی جگہ کھلایا جائے گا دونوں کھلاڑیوں کے یونیفارم اور کرکٹ کٹس سیالکوٹ کی مقامی فیکٹری میں فوری طور پر تیار کی گئیں ہیں۔ بیٹ بنانے والے معروف کاریگر نے ناصر جمشید کے لئے خصوصی طور پر چھ عدد کرکٹ بیٹ تیار کئے ہیں۔ ناصر جمشید اور راحت علی کے لئے چھ، چھ عدد یونیفارم اور کرکٹ کٹس تیار کرنے کے بعد چوبیس گھنٹوں میں آسٹریلیا پہنچا دی جائیں گی۔
نیوزی لینڈاورزمبابوے کے درمیان وارم اپ میچ بارش کی نذر
لنکولن(آئی اےن پی)آئی سی سی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈاورزمبابوے کے درمیان وارم اپ میچ بارش کی نذرہوگیا۔پیرکو یہاں بیرٹ سیٹکلف اوول میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈنے ٹاس جیت کر پہلے خودبیٹنگ کا فیصلہ کیااور 30.1اوورزمیں 7وکٹوں کے نقصان پر157رنز بنائے تو شدیدبارش شروع ہوگئی۔