قائداعظم گولڈکپ ہاکی ٹورنامنٹ، کسٹمز ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی
کراچی(سپورٹس رپورٹر)عبدالحسیم خان کی ہیٹ ٹرک کی بدولت پاکستان کسٹمزکی ٹیم نے پاکستان پولیس کو شکست دیکر پانچویں قائداعظم گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔تیسرے روز گئے پہلے میچ میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائز(وائٹس) نے پاکستان ائیرفورس کو باآسانی ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دیکر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا اورفائنل فور میں اپنی رسائی کے امکانات روشن کرلئے پی آئی اے کی جانب سے پینالٹی کارنراسپشلسٹ کاشف علی نے ہیٹ ٹرک اسکورکرکے فتح میں اہم کردارادکیا۔ فل بیک عاطف مشتاق نے ساتویں منٹ میں پینالٹی کانررپرڈریگ فلک کے ذریعہ گول بناکر اپنی ٹےم کو ایک گول کی سبقت دلائی جسے ایک منٹ بعد میچ کے آٹھویں منٹ میں عمران عباس نے خوبصورت گول کے ذریعہ دوگنا کردیا جس کے بعد کاشف علی نے لگاتار تین گول بنائے، پاکستان ائیرفورس کی جانب سے واحد گول رائٹ آﺅٹ محمد مدثر نے اسکورکیا۔ پاکستان کسٹمزنے کپتان اولمپئن عبدالحسیم خان کی ہیٹ ٹرک کی بدولت پاکستان پولیس کو باآسانی7-2 سے شکست دیکر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ، پولیس کے کپتان عذیراحمد نے میچ کے23 ویں منٹ میں گول اسکورکردیا، تاہم اگلے 9منٹس میں کسٹمز کے کپتان عبدالحسیم خان نے دو گول اسکورکرکے اپنی ہیٹ ٹرک اور کسٹمز کو 5-1 کی برتری دلادی، دوسری جانب علی اذلان خان بھی عمدہ کھیل پیش کرتے رہے انہوں نے50 ویں منٹ میں گول بناکر برتری کو مستحکم کرتے ہوئے6-1کردیا پانچ گول کے خسارے میں جانے کے بعد پولیس کیلئے دوسرا گول، احتشام الدین نے51 ویں منٹ میں اسکورکیا، کسٹمز کے جانب سے میچ کا ساتواں اور آخری گول محمد نوید نے بنایا اور اپنی ٹےم کو7-2 کی فتح سے ہمکنارکیا، اس میچ میں کسٹمز کی ٹےم کوآٹھ پینالٹی کارنر ملے جبکہ پولیس کوئی پینالٹی کارنر حاصل نہ کرسکی۔