فٹنس مسائل، سہیل خان بھی ورلڈکپ وارم میچز سے باہر
لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) ورلڈکپ میں شرکت کرنے والی پاکستان ٹیم کی مشکلات کم نہیں ہو سکیں۔ جیند خان اور محمد حفیظ کے بعد سہیل خان بھی فٹنس مسائل سے دوچار ہو گئے۔ فاسٹ با¶لر سہیل خان بنگلہ دیش کے خلاف ورلڈ کپ کے پہلے وارم میچ میں پنڈلی میں تکلیف کے باعث ان فٹ ہو کر میدان سے باہر چلے گئے ڈاکٹر نے معائنہ کرنے کے بعد انہیں دو روز آرام کا مشورہ دیا۔ سہیل خان کی انگلینڈ کے خلاف دوسرے پریکٹس میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے سہیل خان کے متبادل کھلاڑی کا کوئی مطالبہ سامنے نہیں آیا۔ اگر ایسا کچھ ہوتا ہے تو پی سی بی کے پاس ان کے متبادل کھلاڑی کا آپشن موجود ہے۔