• news

ترک پلاسٹ ویٹرن کرکٹ گولڈکپ، لاہور وائٹس نے پنجاب کالج کو شکست دیدی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ترک پلاسٹ ویٹرن کرکٹ گولڈ کپ میں لاہور وائٹس سٹیگ نے پنجاب کاٹیج کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل مرحلہ میں جگہ مضبوط کر لی۔ اس میچ میں لاہور وائٹس سٹیگ نے 8کھلاڑیوں کے نقصان پر 231 رنز بنائے۔ شہزاد بٹ نے 63، کرامت علی نے 55اور ظہور الٰہی نے 52رنز بنائے۔ پنجاب کاٹیج کی جانب سے فیصل محمود نے 3 اور خالد محمود نے 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں پنجاب کاٹیج کی پوری ٹیم 228رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی، خرم افضل نے 50، محمد وحید نے 45 اور ملک ریاض نے 40رنز کی اننگز کھیلی۔ لاہور وائٹس سٹیگ کی جانب سے ظہور الٰہی اور ضیاءالدین نے 3،3 جبکہ ندیم غوری اور اسد اقبال نے 2،2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔
میلہ بابا ظاہر پیر کبڈی میچ قصور نے جیت لیا
رائے ونڈ (نامہ نگار) رائے ونڈ روڈپاجیاں ٹبہ میں سالانہ میلہ بابا ظاہر پیر پرکبڈی میچ کے دوران قصور کی ٹیم نے تین پوائنٹ سے اوکاڑہ ٹیم کو شکست دیدی ۔دونوں ٹیموں میں پولیس ،آرمی ،واپڈا اور دیگر سرکاری محکموں کے نامور کھلاڑی شامل تھے ۔میلہ کمیٹی کے صدر سردار محمد صدیق نمبردار نے جیتنے والی قصور کی ٹیم کے کیپٹن شیش ناگ کو 60ہزار روپے اور ٹرافی دی۔

ای پیپر-دی نیشن