دہشتگردوں کیخلاف آپریشن، پنجاب حکومت کا 62 بکتر بند گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب حکومت نے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کیلئے 62 بکتر بند گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بکتر بند گاڑیاں رواں مالی سال کے دوران 3 مراحل میں خریدی جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں 20 بکتر بند گاڑیاں خریدی جائیں گی۔ 33 کروڑ روپے جاری کر دئیے گئے۔ ایک بکتر بند گاڑی کی قیمت کا تخمینہ ایک کروڑ 73 لاکھ روپے لگایا گیا۔
پنجاب/ بکتر بند گاڑیاں