رحمان ملک نے عدالتی کمشن کے معاملے پر اسحق ڈار کو خط بھجوادیا
اسلام آباد(این این آئی) سیاسی جرگے کے رکن رحمن ملک نے عدالتی کمشن کے معاملے پر حکومتی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ اسحق ڈار کو خط بھجوادیا۔ ذرائع کے مطابق سینیٹر رحمان ملک نے تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے اسحق ڈار کو خط لکھ دیا انہوں نے عدالتی کمشن کا نیا مجوزہ مسودہ بھی بھجوا دیا ہے۔ نئے مسودے میں کہا گیا کہ عدالتی کمشن کا سربراہ سپریم کورٹ کا جج جبکہ 2 ارکان ہائی کورٹ کے جج ہونے چاہئیں۔
خط