• news

مصر : سٹیڈیم میں ہنگامہ آرائی‘ ہلاکتیں 74 ہو گئیں‘ فٹبال لیگ میچوں پر پابندی

قاہرہ ( صباح نےوز+نوائے وقت نیوز)مصر کے دارلحکومت قاہرہ میں ایک سٹیڈیم کے باہر پولیس اور تماشائیوں کے درمیان جھڑپوں میںہلاکتوں کی تعداد74ہو گئی ہے ۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب زمالک کے شائقین نے گزشتہ شب سٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کی اور پولیس نے منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔حکام نے زمالک کے شائقین کے گروپ وائٹ نائٹس کے لیڈران کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق 'زمالک' اور 'اینپی' نامی فٹ بال کلب کے درمیان دارالحکومت کے 'ایئر ڈیفنس اسٹیڈیم' میں میچ ہونا تھا جس میں شرکت کے لیے 'زمالک' کے سیکڑوں حامی سٹیڈیم کے باہر جمع تھے۔مصر کی وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فٹ بال کلب کے حامیوں نے سٹیڈیم کے دروازوں پر دھاوا بول دیا جس پر سکیورٹی اداروں کوکارروائی کرنا پڑی۔دوسری جانب مصری حکام نے فٹبال لیگ پر پابندی عائد کر دی ہے۔
مصر/ہلاکتیں

ای پیپر-دی نیشن