چوہنگ، تیزرفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو پولیس اہلکار جاں بحق
لاہور (سٹاف رپورٹر) چوہنگ کے علاقہ میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے دو اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ کار سوار موقع سے فرار ہوگیا جبکہ دونوں دونوں نعشیں سڑک پر پڑی رہیں۔ اطلاع ملنے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے نعشیں قبضہ میں لیکر دونو ں کے لواحقین کو اطلاع کردی۔ چوہنگ پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے تاحال ملزمان کی نشاندہی نہیں ہو سکی۔ کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ لاہور میں تعینات شیخوپورہ کا 35 سالہ افتخار اور خانقاں ڈوگراں کا 30 سالہ امجد ڈیوٹی ختم کر کے موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ اچانک راستے میں آنیوالی تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی جس سے دونوں اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ واقعہ کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔ چوہنگ پولیس موقع پر پہنچ کر اعلیٰ افسران کو اطلاع کی جبکہ سب انسپکٹر اسد اللہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق حالات مشکوک ہونے پر مختلف حوالوں سے تحقیقات کی جارہی ہیں، کار ڈرائیور کو جلد گرفتار کر لیا جائیگا۔
پولیس اہلکار جاں بحق