محبان الطاف حسین تنظیم نے عمران خان کو 5ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا
کراچی ( صباح نیوز)ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کیخلاف پر پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان پریس کانفرنس پر محبان الطاف حسین نامی تنظیم نے تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پانچ ارب کے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے ۔محبان الطاف حسین کے صدر نوید شاہ کی جانب سے بھیجے جانیوالے نوٹس میں مئوقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے کروڑوں حق پرستوں کے قائد الطاف حسین پر من گھڑت الزام عائد کئے جس سے حق پرستوں کے جذبات مجروح ہوئے، عمران خان سات دن میں اپنے الزام واپس لیں، بصورت دیگر عدالتی کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین پرتنقید کی اور لندن کی عدالت میں ہتک عزت کا دعوی دائر کرنے کا اعلان کردیا تھا۔