• news

فیفا ورلڈکپ 2018ء : رشیا کے کوالیفائر مرحلے میں پاکستان یمن کے درمیان مقابلہ 12 مارچ کو ہو گا

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) فیفا ورلڈ کپ 2018ء رشیا کے کوالیفائر مرحلے میں پاکستان اور یمن کی ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 12 مارچ کو کھیلا جائیگا۔ ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر کھیلے جانے والے راونڈ میں پاکستان ٹیم پہلے 12 مارچ کو یمن کے دورہ پر جائے گی جبکہ 17 مارچ کو یمن کی ٹیم جوابی دورہ میں پاکستان میں کھیلے گی۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سیکرٹری لیفٹیننٹ کرنل (ر) احمد یار لودھی کے مطابق ہمارے کھلاڑی اس وقت بہترین فارم میں ہیں جنہوں نے حال ہی میں افغانستان میں منعقد ہونے والی سیف چیمپیئن شپ میں پاکستان کو ٹائٹل سے ہمکنار کرایا تھا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز 12 ٹیموں کے ڈراز کا اعلان اے ایف سی ہاوس کوالالمپور میں کیا گیا۔ ان ٹیموں میں پاکستان، سری لنکا، انڈیا، یمن، کمبوڈیا، چائینز تائپے، تیمور لیسٹی، نیپال، مکاو، منگولیا، برونائی اور بھوٹان شامل ہیں۔ ابتدائی راونڈ کے لیے نکلنے والے ڈراز کے مطابق پاکستان اور یمن کی ٹیمیں ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر ایک دوسرے کے مد مقابل ہونگی۔

ای پیپر-دی نیشن