شائقین ورلڈکپ میں کیوی ٹیم کو بھرپور سپورٹ کریں گے : ٹم ساؤتھی
ویلنگٹن (سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر ٹم ساؤتھی نے کہا ہے کہ شائقین ورلڈکپ میں کیوی ٹیم کو بھرپور سپورٹ کریں گے۔ گذشتہ چند ماہ سے بڑی اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔ لوگ ہمارے کھیل کو دیکھنے کیلئے میدان میں آئیں گے۔ میزبان کی حیثیت سے ہم ذمہ داری خوب نبھائیں گے۔ تینوں فارمیٹس میں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اسی طرح توقع ہے میگا ایونٹ میں بھی کامیابیاں سمیٹیں گے۔