• news

بھارت کو ورلڈکپ میں شکست دے کر ریکارڈ توڑیں گے : وقار یونس

ایڈیلیڈ (سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ ورلڈکپ میں بھارت کو شکست دے کر ریکارڈ توڑ دیں گے۔ میگا ایونٹ میں آج تک حریف ٹیم کو شکست نہیں دے سکے۔ اب ہمارا سب سے بڑا مقصد تمام چیزوں کو بدلنا ہے۔ ہم چاہتے ہیں ورلڈکپ کا آغاز فتح سے کریں۔ میرا ذاتی ٹارگٹ بھی ٹیم کا ٹارگٹ ہے۔ اچھی ٹیم بن کر اچھی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔ ورلڈکپ اور اس کے بعد بھی تسلسل کو برقرار رکھنا ہدف ہے۔ پروفیشنل کرکٹر کی حیثیت سے بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ جس کے بھی خلاف کھیلیں کارکردگی دکھانی چاہئے۔ ناصر جمشید سے بھی اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔

ای پیپر-دی نیشن