• news

پاکستان کو بہترین کمبی نیشن جلد تلاش کرنا ہو گا:ظہیر عباس

نئی دہلی( صباح نیوز)سابق ٹیسٹ کرکٹرظہیر عباس نے کہا ہے کہ بھارت کی آسٹریلیا میں حالیہ بدترین کارکردگی دیکھتے ہوئے پاکستان کے پاس دفاعی چیمپئن کو ورلڈکپ میں شکست دینے کا نادر موقع ہے۔پاکستان ورلڈ کپ میں آج تک بھارت سے نہیں جیت سکا اور اسے اب تک ہونے والے پانچوں مقابلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔دونوں ٹیمیں 15 فروری کو ایڈیلیڈ اوول میں ہونے والے میچ میں آمنے سامنے ہوں گی جو دونوں ٹیموں کا عالمی ایونٹ میں پہلا مقابلہ ہو گا، پاکستان کو اپنا بہترین کمبی نیشن جلد تلاش کرنا ہو گا کیونکہ زخمی کھلاڑیوں کی فہرست دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔ ظہیر عباس نے کہا کہ دفاعی چیمپئن ہونے کے باعث بھارت پر پاکستان کی نسبت زیادہ دباو ہو گا۔یاد رہے کہ ایک روزہ کرکٹ میں پہلی مرتبہ لگاتار تین سنچریاں سکور کرنے کا اعزاز ظہیر عباس کو حاصل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن