• news

پاکستان بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز میں کوئی مسئلہ نہیں : فرح عاقل

لاہور (سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس)سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کی چیئرپرسن فرح عاقل کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز کا انعقاد دونوں ممالک کے عوام کے لیے ہمیشہ سے دلچسپی کا باعث رہا ہے۔ دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈ کی سطح پر سیریز کے انعقاد میں کوئی مسئلہ نہیں ہے تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ حکام اپنی نئی حکومت سے این او سی حاصل کرنا چاہتے ہیں امید نے اس سلسلہ میں مثبت پیش رفت سامنے آئے گی۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں منعقد ہونے والے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرح عاقل کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر انتظام چلنے والے تمام پروگرامز تسلی بخش ہیں ہماری مکمل سپورٹس پی سی بی کے ساتھ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن