• news

خیبر ایجنسی: مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے خواتین، بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق‘ 9 زخمی

خیبر ایجنسی (آئی این پی) خیبر ایجنسی میں طور خم روڈ پر مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث کھائی میں جا گری، حادثے میں خواتین و بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہو گئے۔ خیبر ایجنسی میں طورخم روڈ پر مسافر کوچ تیزرفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 9 شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن