• news

ایاز صادق بار بار انگلیاں بدلتے رہے سم کی بائیومیٹرک تصدیق نہ ہوسکی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سم کی بائیومیٹرک کی تصدیق کا دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے۔ پارلیمنٹ ہائوس میں سردار ایاز صادق کوششوں کے باوجود موبائل سم کی بائیومیٹرک تصدیق نہ کرا سکے۔ ایاز صادق بار بار انگلیاں تبدیل کرتے رہے مگر تصدیق نہ ہوسکی۔ صحافیوں نے سپیکر سے دریافت کیا کہ انتخابات کی طرح یہاں بھی مشینوں میں خرابی ہے۔ سپیکر نے استفسار کیا کہ مشین سب کی انگلیاں قبول کررہی ہے میرے ساتھ ہی کیوں مسئلہ ہے۔ موبائل کمپنیوں کا عملہ سپیکر کی انگلیاں گیلی کرا کے بھی تصدیق کی کوشش کرتا رہا۔ موبائل کمپنی کے عملہ نے بالآخر تھک ہارکر کہا کہ ’’سر آپ چلے جائیں، ہم مشین آپ کے کمرے میں لے آئیں گے۔‘‘ سپیکر نے کہا کہ میں کوئی مافوق الفطرت مخلوق ہوں جس کے فنگر پرنٹس نہیں آرہے۔

ای پیپر-دی نیشن